امریکا بھارت تجارتی معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 17 اگست، 2025

امریکا بھارت تجارتی معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا

نئی دہلی : امریکا بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے 5 دور ہونے کے باوجود تجارتی معاہدے کا چھٹا دور مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم کا 25 اگست کو بھارت کا دورہ ملتوی ہوسکتا ہے۔

بھارت اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے 5 دور مکمل ہوچکے ہیں، اب ان مذاکرات کا چھٹا دور 25تا 29 اگست کو ہونا تھا، تاہم اب نئی تاریخ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی انا پرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔

 

بھارت اور امریکہ کے درمیان پانچ دور کی تجارتی مذاکرات کے بعد جب بھارتی حکام کو یقین تھا کہ ایک فائدہ مند معاہدہ ہونے والا ہے، تو انہوں نے میڈیا کو یہاں تک اشارہ دے دیا تھا کہ ٹیرف 15فیصد تک محدود کیا جاسکتا ہے لیکن یکم اگست کی ڈیڈ لائن تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کسی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/NESktyO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں