ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی آخری تاریخ دیدی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 1 اگست، 2025

ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی آخری تاریخ دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 8 اگست تک جنگ ختم کرنےکا معاہدہ ضروری ہے امریکا 10 دن میں روس پر مزید معاشی اقدامات کرے گا اگر روس نے پیشرفت نہ کی تو ٹیکس اور پابندیاں عائد ہوں گی۔

روس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا نے اقوام متحدہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

امریکی سفارت کارجان کیلی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور پائیدار امن ناگزیر ہے روس اور یوکرین فوری امن مذاکرات کریں۔

ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جنگ روکنے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے ڈرون اور میزائل حملے میں یوکرین میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ کیف پر حملے میں 52 افراد زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

رات گئے حملے سے کیف کے 4 اضلاع میں تباہی ہوئی جس میں 27 مقامات متاثر ہوئے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس نے 300 سے زائد ڈرون اور 8 میزائل فائر کیے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ کیف کے اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، یوکرینی ڈرون حملے میں روسی شہر پینزا کا الیکٹرانکس پلانٹ تباہ ہو گیا جب کہ یوکرین کی جانب سے فائر کیے گئے 32ڈرونز مار گرائے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SZdTpRh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں