غزہ کے اسپتال زخمیوں کیلیے ٹراما سینٹر بن گئے، عالمی ادارہ صحت - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 24 جولائی، 2025

غزہ کے اسپتال زخمیوں کیلیے ٹراما سینٹر بن گئے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال ٹراما سینٹر بن گئے ہیں جو امداد کے متلاشی افراد پر حملوں کے نتیجے میں زخمیوں سے بھر رہے ہیں۔

ڈبلیوایچ او نے اپنے بیان میں کہا کہ کھانے کی تلاش میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں ہمارے اپنے عملے کو بھی کھانے اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

بیان کے مطابق غزہ میں ہر شخص خوراک کی تلاش میں ہے اور زندگی مفلوج ہو چکی ہے فوری خوراک کی فراہمی ہی بحران کوروک سکتی ہے۔

غزہ میں 20 فیصد سے زائد حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں جب کہ غزہ میں شدید غذائی قلت کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ میں اجتماعی بھوک ایک انسانی ساختہ سانحہ ہے غزہ میں 80 دن سے زائد مسلسل ناکہ بندی نے قحط پیدا کر دیا ہے۔

غزہ میں بھوک سے بلکتے بچوں اور قحط کی خوفناک صورتحال پر امریکی یہودی بھی بول پڑے۔

امریکی یہودی کمیٹی نے ردعمل میں کہا ہے کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ہر ضرورت مند کو بروقت اور محفوظ امداد ملنی چاہیے۔

امریکی رکن کانگریس رینڈی فائن نے بیان دیا تھا یرغمالی رہا کرو ورنہ بھوک سے مرو۔۔

یہودی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ انسانی امداد پر سیاست یا سزا دینا اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے۔

نسل کشی کی پالیسی پر گامزن اسرائیل کی جانب سے امداد روکنے سے غزہ میں بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 111 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں فاقہ کشی و غذائی قلت سے 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث اجتماعی قحط پر 100 سے زائد این جی اوز نے انتباہ جاری کرتے ہوئے عالمی برداری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے اور امداد پر پابندیاں ہٹائی جائیں۔

مرسی کور، ایم ایس ایف، نارویجن رفیوجی کونسل سمیت 109 تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امدادی کارکن خود قطاروں میں کھڑے ہو کر خوراک لینے پر مجبور ہو گئے، اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی نے غزہ میں قحط، افراتفری اور موت کو جنم دیا ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/iBEfy3F

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں