فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے، ایران نے پیشرفت نہ کی تو پابندیاں بحال ہونگی۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر اگست کے آخر تک اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، امکان ہے عالمی ادارے سے معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی پھر سے ایران پر سختیوں کے ذریعے دباؤ ڈالیں گے۔
فرانس کا کہنا ہے کہ ایران نے پیشرفت نہ کی تو ہتھیاروں اور بینکاری سے متعلق پابندیوں کے ساتھ ساتھ دیگرپابندیاں بھی بحال کی جائیں گی۔
ایران نے کہا کہ یورپی پابندیوں کی بحالی ایران کے جوہری معاملے میں یورپ کا کردار ختم کردے گی، امریکا سے گفتگو اسی صورت ہوسکتی ہے جب حملے نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔
ایران نے مشروط جوہری مذاکرات کرنے سے انکار کردیا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے لیے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ، فرانس اور جرمن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی سمجھوتے کے لیے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن دی جائے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ممالک ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ تمام پابندیاں پھر سے عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو سن 2015 میں ایران نیوکلیئر ڈیل کے موقع پر اٹھالی گئی تھیں۔
پاکستان نے اسرائیل کیخلاف جنگ میں جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/GiwMNI2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں