بحرین کا امریکا میں 17ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 17 جولائی، 2025

بحرین کا امریکا میں 17ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

بحرین نے امریکا میں 17ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، بحرین کے ولی عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی جبکہ بوئنگ، اوریکل اور سیسکو سے بھی معاہدے کا امکان ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بحرینی سرمایہ کاری سے 30 ہزارامریکی ملازمتیں پیداہوں گی۔

بحرین چینی سرورز ہٹاکر سیسکو مصنوعات لگائے گا، اوریکل سے بھی اشتراک طے ہوگا، بحرین نے امریکی ایل این جی، ایلومینیم پروڈکشن اور جدید اے آئی چپس خریداری کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

تجارتی جوہری تعاون کےلیے بحرین امریکا بات چیت کا فریم ورک بھی ایم او یو میں شامل ہے، اس کے علاوہ بحرینی ولی عہد نے اعلان کیا ہے کہ بحرین نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ اکتوبر 2025 سے امریکا و بحرین کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازہوگا، 191 ملین ڈالرز کے مصنوعی ذہانت و سائبر سیکیورٹی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

میڈیا نے بتایا کہ بحرین کے ابراہیم اکارڈ میں کردار پر فالواپ گفتگو بھی ایجنڈے میں شامل ہے، وزیرخارجہ مارکو روبیو اور بحرینی ہم منصب کی ملاقات میں جوہری تعاون پر یادداشت پر دستخط ہونگے۔

خیال رہے کہ ریاض کے دورے کے دوران، ٹرمپ نے سعودی عرب سے امریکہ میں سرمایہ کاری کے لیے 600 بلین ڈالر کا وعدہ حاصل کیا تھا اور سعودیوں کو تقریباً 142 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج فروخت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

خلیجی ریاستیں ہائی الرٹ ہو گئیں، بحرین نے اہم قدم اٹھا لیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BM8JuO5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں