کینیڈا میں طیارہ حادثے کے بعد خوفناک مناظر، ویڈیو سامنے آگئی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 19 فروری، 2025

کینیڈا میں طیارہ حادثے کے بعد خوفناک مناظر، ویڈیو سامنے آگئی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی اور تیز ہواؤں کے باعث طیارہ الٹ گیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ تیز ہواؤں کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہوگئے، طیارہمینی سوٹا سے ٹورنٹو پہنچا تھا، طیارے میں موجود 80 افراد کو نکال لیا گیا، بچے سمیت تین مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اب ایک پریشان کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مسافروں کو طیارے کی چھت پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے ان سے ویڈیو نہ بنانے کی اپیل کی۔

فلائٹ اٹینڈیٹ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ویڈیو مت بنائیں، اس فون کو دور رکھیں۔

حکام نے تصدیق کی کہ 80 میں سے 18 مسافر زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے، دو مسافروں کو ہوائی جہاز سے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، باقی 12 زخمی مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک مسافر کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہم ٹورنٹو میں ہیں، ہم ابھی اترے ہیں، طیارہ گر کر تباہ ہوگیا یہ الٹ گیا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے کے حادثے سے آگاہ ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد 40 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OwDlnPE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں