روس امریکا مذاکرات : امریکی وزیرخارجہ کی سعودی عرب آمد - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 18 فروری، 2025

روس امریکا مذاکرات : امریکی وزیرخارجہ کی سعودی عرب آمد

ریاض : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو گزشتہ روز سعودی حکام کے ساتھ روس یوکرین جنگ سے متعلق اعلیٰ سطح پر بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی نشریاتی ادارے سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ریاض پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورہ سعودیہ کے موقع پر وہ سعودی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

روسی اخبار کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف منگل کے روز سعودی دارالحکومت پہنچیں گے تاکہ ان مذاکرات میں شرکت کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روبیو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ یہ مذاکرات گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی فون کال کے بعد ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کو اپنی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ZbJwY0F

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں