سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 مارچ، 2023

سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سبی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت فورسز کی استعداد بڑھانے میں معاونت کرے گی، دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R0EgkAK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں