’اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 جولائی، 2021

’اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے‘

لندن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے سے مشکل کا شکار ہوئے، کوشش کریں گے اگلے میچ میں غلطیاں نہ دہرائیں اور کامیابی حاصل کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے خامیوں پر جلد قابو پائیں، آخری ون ڈے جیت کر اہم پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم 248 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سعود شکیل کے 56 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انگلش آل راؤنڈر کرس گریگوری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

The post ’اچھی پارٹنر شپ لگتی تو میچ جیت سکتے تھے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kcvdk6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں