
قاہرہ : شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے دلہن اچانک موت کی آغوش میں چلی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں جو خاندان کچھ دیر قبل شادی کی مبارک بادیں وصول کررہا تھا اب وہاں لوگ بیٹی کی تعزیت کےلیے آرہے ہیں۔
مصر کے شہر ھھیا میں ایک گھر سے شادی کے شادیانے اچانک رنج و غم میں تبدیل ہوگئے، گھر میں رخصتی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہن کی طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
دلہن کی اچانک موت کی اطلاع عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کو غمگین کرگئی، اہل خانہ نے دلہن کی تدفین کے وقت شادی کا جوڑا ساتھ رکھا۔
دلہن کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے بعد بیٹی کی رخصتی تھی اور جہیز کا سارا فرنیچر بھی دلہا کے گھر بھیجا جاچکا ہے۔
رشتے داروں نے بتایا کہ دلہن خلود غیاتی چھ روز قبل اپنی ایک سہیلی کی شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹی تھی اور اپنی شادی کےلیے بہت خوش تھی لیکن اپنی رخصتی سے کچھ دیر پہلے بےہوش اور ہوش میں نہ آئی۔
The post رخصتی سے قبل دلہن دنیا سے رخصت ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VvYhJh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں