میٹرک امتحانات ، وزیر تعلیم سندھ کو فوری ہٹانے اور امتحانی مراکز میں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 جولائی، 2021

میٹرک امتحانات ، وزیر تعلیم سندھ کو فوری ہٹانے اور امتحانی مراکز میں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ

کراچی : اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میٹرک امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام امتحانی مراکز اور پرچوں کی تقسیم رینجرز کے حوالے کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات کی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ کاوزیر تعلیم سندھ اورمشیر بورڈیونیورسٹیز کو فوری ہٹانے اور پرچے آؤٹ ہونے کے معاملے پر اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا ہے کہ تمام امتحانی مراکز اور پرچوں کی تقسیم رینجرز کے حوالے کی جائے، نوجوان نسل کی حوصلہ شکنی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، صورتحال سےثابت ہوگیا کہ وزیرتعلیم ابھی زیرتعلیم ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پرچی پرآئےچیئرمین سندھ کے نوجوانوں کو بھی پرچی پاس بناناچاہتے ہیں، وزیرتعلیم اور مشیر کو ہنگامی بنیادوں پر گراؤنڈمیں ہونا چاہیے تھا، دونوں ایک دوسرے پر ذمےداری ڈال کر بھاگ رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سندھ کشمیرالیکشن میں بروکری کررہےہیں اور بجٹ ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں، ڈیکوریشن کی کرسیاں اورسامان منگواکر کرپشن کا نیا باب بنایا جائے گا،حلیم عادل

اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ وزیرتعلیم اپنے محکمےکےسوا ہرمسئلے پرپریس کانفرنس کررہے ہوتے ہیں، کشمیر الیکشن میں چیئرمین کے پیچھے پرچیاں پکڑے کھڑے ہیں، سندھ حکومت کانام لینا بھی شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی پی نےسندھ کو ہرطرح سے برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، سندھ کے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے نہیں دیں گے، vامتحانی  مراکز میں رینجرز کوتعینات کیا جائے اور وفاقی حکومت سندھ کے ابتر حالات پر اپنا کردار ادا کرے۔

The post میٹرک امتحانات ، وزیر تعلیم سندھ کو فوری ہٹانے اور امتحانی مراکز میں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3howJOn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں