کراچی میں آج بونداباندی کا امکان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 جولائی، 2021

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوجائے گا، کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی مون سون: ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ریسکیو ٹیم کی مشقیں

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے مون سون کی پیش گوئی کررکھی ہے، کراچی کے شہری بھی موسلادھار بارش کے منتظر ہے۔

دوسری جانب مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے اربن ریسکیو ٹیم نے کشتیوں کے ذریعے مشقیں کیں۔ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کشتیوں سمیت منوڑہ پہنچی اور پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈی آئی جی مقصود احمد کی سربراہی میں یہ یونٹ تشکیل دیا گیا ہے

The post کراچی میں آج بونداباندی کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ytrQJA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں