
واشنگٹن: امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی ریاست ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے قطر ایئرویز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ پر قطری حکام سے رابطہ کیا۔
ابرار ہاشمی نے قطر کے قونصل جنرل سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا سے بیس فیصد مسافر لانے کی ہدایت کی ہے۔
قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے کہا کہ ’قطر ایئرویز نے اضافی بکنگ کی، جس کی وجہ سے بعد میں ٹکٹیں منسوخ کرنا پڑیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی مسافروں کو پاکستان واپس بھجوانے کیلے این سی او سی سے بھی رابطہ کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستانیوں کی مشکالات سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پریشانی کا سامنا کرنے والے پاکستانی مسافروں سے قونصلیٹ کے نمائندے رابطے میں ہیں۔
The post امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xuXx5h
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں