فٹبال میچ دیکھنے کا شوق خاتون کے گلے پڑ گیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

فٹبال میچ دیکھنے کا شوق خاتون کے گلے پڑ گیا

یورو کپ اختتامی مراحل میں داخل ہے اور ایونٹ کا فائنل انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا، سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بیماری کے نام پر دفتر سے چھٹی لینے والی 37 سالہ برطانوی خاتون نینا فاروقی کو فٹبال میچ دیکھنے کی وجہ سے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران خاتون کے باس نے انہیں ٹی وی پر انگلینڈ کی فتح انجوائے کرتے ہوئے دیکھ لیا۔

خاتون کے باس نے میچ کے اگلے ہی روز انہیں فون کرکے نوکری سے فارغ کرنے کی اطلاع پہنچائی۔

برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ دفتر میں کام کی وجہ سے مجھے میچ دیکھنے کے لیے چھٹی نہیں ملتی اس لیے سوچا کیوں نہ بیماری کا بہانہ کرکے میچ دیکھنے چلی جاؤں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ سوچا یہ تھا کہ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں انہیں کوئی نہیں دیکھ پائے گا لیکن اس کے برعکس ہوا اور باس نے مجھے ٹی وی پر دیکھ لیا۔

دوسری جانب کمپنی کے ڈائریکٹر چارلس ٹیلر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس فاروقی کو برخاست کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اٹلی کے خلاف اتوار کی شام ہونے والے فائنل کے لیے کمپنی کے عملے کو پیر کی صبح چھٹی دیں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی، اٹلی اور انگلینڈ کے درمیان فائنل اتوار کو ومبلے میں کھیلا جائے گا۔

The post فٹبال میچ دیکھنے کا شوق خاتون کے گلے پڑ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hu3hXc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں