سعودی حکومت نے ابشر صارفین کو نئی ہدایات جاری کردیں - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

سعودی حکومت نے ابشر صارفین کو نئی ہدایات جاری کردیں

سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم نے خبردار کیا ہے کہ صارفین اس بات کا خیال رکھیں کہ جو موبائل نمبر انہوں نے ابشر کے اپنے اکاؤنٹ میں درج کرا رکھا ہے اسے کسی اور کا اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے نہ استعمال کریں۔

سیدتی میگزین کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے بیان میں کہا کہ ابشر پلیٹ فارم میں رجسٹرڈ اور موثر موبائل نمبر کو اپنے اکاؤنٹ کے لیے خاص رکھیں اور کسی بھی صورت میں اسے دوسرے شخص کا اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے استعمال نہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریں گے وہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ ان کا اکاؤنٹ معطل ہوجائے گا اور انہیں خودکار سروس مشین کے ذریعے موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرانا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 17 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ابشر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 200 سے زیادہ آن لائن خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ابشرکے ذریعے محکمہ پاسپورٹ، محکمہ احوال مدنیہ، محکمہ جیل خانہ جات، محکمہ ٹریفک، محکمہ اسلحہ سمیت متعدد اداروں اور محکموں سسے متعلقہ کام آن لائن دیے جارہے ہیں۔

The post سعودی حکومت نے ابشر صارفین کو نئی ہدایات جاری کردیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UDlM2q

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں