کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، سڑکوں پر پھسلن، متعدد شہری زخمی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، سڑکوں پر پھسلن، متعدد شہری زخمی

بوندا باندی

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح صبح بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کراچی میں18کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

آج دن میں درجہ حرارت32 سے34ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی میں30 سے35کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے

شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر زخم ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

The post کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، سڑکوں پر پھسلن، متعدد شہری زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yzF2ga

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں