کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

کویت

کویت سٹی : کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام وزارتوں کے دفاتر یکم اگست سے سو فیصد صلاحیت کے ساتھ خدمات انجام دیں گے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے پالیسیوں، طریقہ کار اور قواعد کے دستور کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری اور روانگی کے عمل کو منظم کرنے کے سلسلے میں2021 کا انتظامی سرکلر نمبر (15) جاری کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ کی جانب سے جاری کردہ انتظامی سرکلر میں سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی بتدریج واپسی اور مخصوص ملازمین کے زمروں کو نظام سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے مواد شامل ہے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے تمام ملازمین کو (کچھ مخصوص ملازمین کو استثنیٰ ہوگی) معمول کے مطابق صبح 7:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کرنا ہوگا۔

سرکلر کے مطابق ایسے ملازمین کو چھوٹ دی جائے گی جن کو ویکسین کی دو خوراکیں نہیں ملیں ہیں مزید برآں معذور، دل کے عارضے میں مبتلا، گردے یا کینسر کے مریض ملازمین جن کا علاج جاری ہے انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

The post کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3h2EzNB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں