غیرملکیوں نے سعودیوں کو پیچھے چھوڑ دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

غیرملکیوں نے سعودیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ریاض: سعودی مارکیٹ میں مقامیوں کے شیئرز کی قدر کم جبکہ غیرملکیوں کی بڑھ گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شیئرز مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر 815.4 ملین ریال (217.44 ملین ڈالر) تک ریکارڈ کی گئی۔

شیئرمارکیٹ(تداول) نے اس حوالے سے ہفت روزہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے مالکانہ حقوق کی قدر 274.56 ارب ریال تک پہنچ گئی قبل ازیں اس کی قدر 273.75 تھی۔ سعودی شیئرز کے اہل سرمایہ کاروں کے ملکیتی حقوق کی قدر 215.57 ارب ریال ہوگئی ہے۔

جبکہ اس سے پہلے والے ہفتے کے دوران ان کےشیئرز کی قیمت 214.46 ارب ریال تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسٹراٹیجک سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر 331.25 ملین ریال گر کر 48.92 ارب ریال ہوگئی جو اس سے قبل 49.25 تھی۔

ادھر سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت 6.46 ارب ریال کم ہوجانے کے باعث 9.384 ٹریلین ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 9.391 ٹریلین ریال تھی۔

خلیجی سرمایہ کاروں کے شیئرز گزشتہ ہفتے 42.8 ملین ریال بڑھ کر 50.6 ارب ریال ہوگئے۔

The post غیرملکیوں نے سعودیوں کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dt6dkt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں