ناخلف بیٹے نے باپ اور دادا کو قتل کرکے خودکشی کرلی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 مارچ، 2021

ناخلف بیٹے نے باپ اور دادا کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ممبئی : ناخلف بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر باپ اور دادا کو موت کے گھاٹ اتار کر اپنی بھی جان لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معاشی حب ممبئی کے علاقے منلڈ میں باپ اور دادا کے قتل کا یہ افسوس ناک واقعہ رونما ہوا جس میں سگا بیٹا ملوث نکلا۔

رپورٹ کے مطابق قاتل کچھ دنوں سے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا تھا اور اپنے باپ اور دادا سے اکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا، جس کے باعث قاتل کی ماں پہلے اپنے اہل خانہ علیحیدہ رہنے لگی تھی۔

ایک دن شاردل منگیلے نامی 20 سالہ نوجوان نے اپنے باپ اور دادا چاقو کے وار سے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر اپنی بھی جان دے دی۔

مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ کیشوا منگیلے اور 84 سالہ سریش کیشوا منگیلے کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے اے ڈی آر درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

The post ناخلف بیٹے نے باپ اور دادا کو قتل کرکے خودکشی کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bpG05R

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں