وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 12 فروری، 2021

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ، دورے میں شجرکاری مہم کاافتتاح اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جیلانی پارک میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانےسےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا اور 51اربن فارسٹ سائٹس کےہدف کی تکمیل میں پیشرفت پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

عمران خان پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی پر اجلاس اور آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات پراجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ فروٹ و سبزی منڈیوں کی تعدادمیں اضافے پراجلاس بھی منعقدہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حکمت عملی پرغورکیاجائےگا اور پی ڈی ایم احتجاجی تحریک،قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی پرمشاورت کی جائےگی۔

وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ امن امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ لیں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jTcOXL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں