نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی

لاہور: مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدے کے لئے سابق کرکٹرز سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں پی سی بی نے سابق کپتان راشد لطیف سے رابطہ کیا اور ان سے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر بات چیت کی ، راشد لطیف سرکاری ٹی وی پر ملازمت کی وجہ سےعہدہ نہیں لے رہےتھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وکٹ کیپر قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف کیساتھ شعیب اختر بھی چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، راشد لطیف کیساتھ شعیب اختر بھی سرکاری ٹی وی سے وابستہ تھے، تاہم دونوں کرکٹرز کا اب سرکاری ٹی وی سے معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی، مصباح الحق اب بطور ہیڈکوچ تنخواہ وصول کیا کریں گے۔

یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔

The post نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m33TlK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں