ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب حلف براداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں عسکری، سیاسی حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے حلف لیا۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی پالیسی سازی میں 30برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے پھر 1990 کے عشرے میں سعودی عرب میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض انجام دیئے۔

حفیظ شیخ نے 21ممالک میں ماہر معاشیات کے طور پر خدمات سر انجام دیں، بعدازاں 2000سے 2002کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر خزانہ و منصوبہ بندی رہے پھر 2003سے 2006 کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری کے طور پر فرائض انجام دیئے۔

انہوں نے پیپلز پار ٹی کے دور میں 2010سے 2013کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں، حفیظ شیخ 2012میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

The post ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m9ABBW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں