شاہدرہ سے گرفتار دہشتگردوں کا جسمانی ریمانڈ منظور - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

شاہدرہ سے گرفتار دہشتگردوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہدرہ سے گرفتار پانچ دہشت گردوں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار دہشت گردوں کے گروہ کو انسداد دہشت گردی فورس کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے

عدالت نے خصوصی گرفتار پانچوں دہشتگردوں ملزم سمر قند، عبد الرحمان، عمران، وزیر گل ،عصمت اللہ کا 14 روزاہ جسمانی ریمارنڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل سی ٹی ڈی نے شاہدرہ سے گرفتار کرکے بارودی مواد، اسلحہ، غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور مزید برآمدگی کےلیے 30 دن کا ریمانڈ منظور کیا جائے۔

The post شاہدرہ سے گرفتار دہشتگردوں کا جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oI8TOt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں