چھ پروازیں منسوخ کردی گئیں - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

چھ پروازیں منسوخ کردی گئیں

لاہور: صوبہ پنجاب میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جن میں قومی اور غیرملکی ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز307 منسوخ کی گئی۔ اسی طرح ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز416 روک دی گئی۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز9759چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

قطرائیرویز کی لاہور سے دوحہ پرواز621تیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز413منسوخ ہوئی۔ ایئربلیو کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز417منسوخ کردی گئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز306 بھی روک دی گئی۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے صوبہ پنجاب سمیت دیگر بالائی علاقوں میں سردی اپنی شدت دکھا رہی ہے۔ دو روز قبل بھی دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

The post چھ پروازیں منسوخ کردی گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qHtkNp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں