بھارتی ایئرلائن کے طیارے سے دوران پرواز آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔
بھارتی میڈیا کی مقامی رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پٹنہ سے لکھنؤ جانے والا انڈیگو ایئرلائن کا طیارہ 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آسمانی بجلی کی زد میں آگیا جس سے جہاز کے اگلے حصے (نوز) کو نقصان پہنچا۔
پرواز 6E925 خراب موسم کے دوران سفر کر رہی تھی اور اس میں 104 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔
‘فلائٹ ریڈار’ کے اعداد و شمار کے مطابق، پائلٹس نے طیارے کو مقررہ وقت سے قبل، شام تقریباً 4:13 بجے لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ یہ طیارہ سہ پہر 3:10 بجے پٹنہ سے روانہ ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، طیارہ فی الحال لکھنؤ میں ہی کھڑا ہے جہاں انجینئرز پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں؛ دوبارہ پرواز کرنے کے لیے اسے ریگولیٹری منظوری درکار ہوگی۔ اس معاملے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qQ1rIZS
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں