’’برسوں تک یکطرفہ خبریں دکھائیں‘‘، سربیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026

’’برسوں تک یکطرفہ خبریں دکھائیں‘‘، سربیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی

سربیا (30 اکتوبر 2026): سربیا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سرکاری ٹی وی چینل نے عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر معافی مانگ لی۔

دی ٹیلیگراف کے مطابق سربیا میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہاں کے سرکاری ٹی وی چینل نے بھی اپنا قبلہ درست کر لیا اور معلومات کے حوالے سے عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر معافی مانگ لی۔

سرکاری میڈیا چینل ریڈیو ٹیلی ویژن ووجوودینا (آر ٹی وی) برسوں تک عوام کو یکطرفہ خبریں دکھانے اور حکومت سے ضروری سوال نہیں پوچھنے کے لیے ناظرین سے معافی مانگی ہے۔

ٹی وی کے نیوز اینکر گوران ایرر نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ’برسوں تک ہم اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔ ہم چپ رہے، واقعات کو نظرانداز کیا، یکطرفہ خبریں دکھائیں اور ضروری سوال نہیں پوچھے۔ اس کے لیے ہم اپنے ناظرین سے معافی مانگتے ہیں۔

 

سرکاری ٹی وی کی جانب سے یہ معافی نامہ گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابی نتائج سامنے آئے جس میں 12 برس سے کبھی صدر تو کبھی وزیراعظم کی حیثیت سے اقتدار میں رہنے والی ووسک پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kVpR7w8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں