بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ لاہور آنے کو بے قرار، اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو وائرل - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 25 اکتوبر، 2026

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ لاہور آنے کو بے قرار، اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو وائرل

(24 اکتوبر 2026): بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی لاہور آنے کی خواہش کا اظہار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھگونت سنگھ مان نے 27 نومبر کو لاہور میں ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن ساتھ میں یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ کیا مودی سرکار انہیں پاکستان جانے کی اجازت دے گی۔

پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین نے انہیں لاہور مدعو کیا ہے اور دورے کے دوران میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

تاہم، بھگونت سنگھ مان نے ضروری سفری کلیئرنس حاصل کرنے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا اظہار کیا، اور پچھلے مواقع کا حوالہ دیا جب ان کے بقول مودی سرکار نے انہیں فرانس اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے دورے کی اجازت نہیں دی تھی۔

اجازت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، اور سرحد کے دونوں جانب پنجاب کی مشترکہ زبان، ثقافت اور ادبی روایات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت ایک ہی ہے، ہمارے شاعر اور دیگر لوگ لاہور جائیں گے، میں بھی جانا چاہتا ہوں۔

اسمبلی میں تبادلہ خیال کے دوران اسپیکر نے تجویز دی کہ اگر بھگونت سنگھ مان کو پاکستان جانے کی اجازت مل جائے تو وہ دیگر قانون سازوں کو بھی ساتھ لے جائیں۔

واضح رہے کہ عالمی پنجابی کانفرنس میں شعرا اور دیگر شرکا کے پنجابی زبان، ادب اور ثقافتی ورثے کو منانے کیلیے اکٹھے ہونے کی توقع ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/uBHA92P

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں