امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا، سابق امریکی وزیر دفاع - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 12 ستمبر، 2026

امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا، سابق امریکی وزیر دفاع

نیویارک: سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی حکمت عملی ناکام قرار دے دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس عراق اور افغانستان میں جنگ کا واضح مقصد اور اینڈ گیم نہیں تھا۔

انہوں نے ٹرمپ کی ناقص پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو غلطی عراق اور افغانستان میں کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔

سابق امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، حکمتِ عملی اور اینڈ گیم ضروری ہے، لیکن عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا۔

عراق سے ڈرون حملہ، سعودی عرب نے تیل کی بڑی پائپ لائن بند کر دی

رپورٹس کے مطابق پنیٹا کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اور وہی غلطیاں دوبارہ دہرا رہا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3LmXv6E

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں