ڈیلس: امریکا میں ڈیموکرٹس نے ریپبلکنز کنونشن کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے۔
پارٹی وابستگی کے لحاظ سے ڈیموکریٹک پارٹی اس وقت امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں سب سے بڑی ہے، جو امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن کے موقع پر ڈیلس میں ریپبلکنز کنونشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
یہ کنونشن صدر ٹرمپ کی مڈٹرم الیکشن سے پہلے ریپبلکن پارٹی کو متحد کرنے اور اپنی تیزی سے گرتی مقبولیت کو بچانے کی کوشش ہے، تاہم ٹیکساس کے ڈیموکریٹس نے ڈیلاس میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے پہلے وسط مدتی کنونشن کے خلاف احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ایک درجن سے زائد تنظیمیں ریپبلکن کنونشن کے موقع پر ڈیلاس کے مرکزی علاقے میں ریلیاں اور مظاہرے کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما بھی ان سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔
کینیڈا نے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
ڈیموکریٹس کا مقصد ریپبلکنز کی ’ٹرمپ-اے-پالوزا‘ تقریب کے مقابل ایک متبادل سیاسی آواز پیش کرنا اور دونوں جماعتوں کے مؤقف میں فرق کو نمایاں کرنا ہے۔ ڈیلس کاؤنٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کارڈال کولمین کے مطابق، ڈیموکریٹس خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اپنی اتحادی تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج اور سیاسی رابطہ مہم چلائیں گے۔
واضح رہے کہ ریپبلکنز کنونشن سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس خطاب کریں گے، صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ انتخابی مہم کے لیے ڈیلس میں تاریخی اجتماع ہوگا، متحد ہو کر ملک کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hW3sRU0
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں