پیوٹن نے یوکرین پر 3 دن کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 6 ستمبر، 2026

پیوٹن نے یوکرین پر 3 دن کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق ہو گیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کیف کے خلاف تین دن کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 6 ستمبر کی نصف شب سے کیف پر حملوں میں 72 گھنٹے کے وقفے کا حکم دیا ہے۔ یہ عارضی جنگ بندی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ہفتے کی صبح سرکاری میڈیا کو بتایا ’’پیوٹن نے حکم دیا ہے کہ آج نصف شب سے تین دن تک کیف پر کوئی حملہ نہ کیا جائے۔‘‘

روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ہوا۔

آبنائے ہرمز میں روزانہ 2 سے 5 بحری جہازوں نشانہ بننے لگے

دونوں امریکی ایلچیوں نے روسی صدر سے تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات کی گئی۔

کریملن ترجمان کا کہنا ہے ملاقات میں ہونے والے مذاکرات بامعنی اور تعمیری رہے۔ فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا اور ممکنہ حل کے لیے کئی تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔

روسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے امریکی ایلچیوں نے صدر پیوٹن کے مؤقف کو یوکرین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج یوکرین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی مؤقف اور جنگ بندی سے متعلق تجاویز یوکرینی حکام کے سامنے رکھیں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/dHiqtzW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں