غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 27 اگست، 2026

غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

ریاض (27 اگست 2026): پاکستان میں پمز اسپتال میں آتش زدگی پر سعودی عرب نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے زچہ و بچہ صحت کے وارڈ میں آتش زدگی کے واقعے پر حکومتِ پاکستان اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جاری اعلامیے میں سعودی وزارتِ خارجہ نے پمز اسپتال میں پیش الم ناک آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم جاں بحق بچوں کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔


4 سال بعد پیدا ہونے والے بیٹے کے کان میں اذان دی، نام بھی رکھا تھا، والد ادریس


وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت سعودی عرب نے ان خاندانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے جنھوں نے بدھ کے روز پیش آنے والے اس المناک واقعے میں کم از کم 14 نومولود بچے کھو دیے۔

وزارت نے پاکستان اور اس کے عوام کے لیے امن و سلامتی کی خواہش بھی ظاہر کی، اور کہا ہم غم کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9bPZA4e

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں