کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ : سو سے زائد اموات، سیکڑوں زخمی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 اگست، 2026

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ : سو سے زائد اموات، سیکڑوں زخمی

کولمبیا میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں، حادثات میں 111 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں عمارتوں کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کولمبین حکام کے مطابق زلزلے سے ملک کے 6 ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچا، متعدد پروازیں معطل ہوگئیں، زلزلے جھٹکے پیرو، ایکواڈور، پانامہ اور وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے۔

صوبہ چوکو میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، منیزالیس شہر میں تاریخی چرچ کے مینار زمین بوس ہوگئے، تباہ ہونے والی عمارتوں اور ملبے کے درمیان متعدد افراد لاپتہ ہیں جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

کولمبیا کے بڑے شہر کیلی میں 20 سے زائد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ میئر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ایک بزرگ خاتون اور ایک کم عمر بچی سمیت بعض افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔

بحرالکاہل کی اہم بندرگاہ بوناوینتورا میں بھی عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کے باعث دارالحکومت بوگوٹا میں متعدد عمارتیں خالی کرا لی گئیں، جبکہ چوکواور دیگر علاقوں میں بھی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/QvNDEVb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں