ٹرمپ کو ایران پر نئے حملوں سے کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا دعویٰ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 3 اگست، 2026

ٹرمپ کو ایران پر نئے حملوں سے کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا دعویٰ

(2 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر نئے حملوں سے کیوں پیچھے ہٹنا پڑا، اس حوالے سے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اہم دعویٰ کر دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ خلیجی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران پر نئے حملے روکنے اور سفارتی راستہ اپنانے پر دباؤ ڈالا، ایران سے جنگ امریکی ووٹرز میں غیر مقبول ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کی صورت میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات (مڈٹرم الیکشن) سے قبل ریپبلکن پارٹی کی پوزیشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایرانی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی اندرونی سیاسی مشکلات کو مذاکرات میں اپنے لیے ممکنہ فائدہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر زیادہ فکر مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ خلیجی ممالک امریکا کی ایران پالیسی پر غیر یقینی صورتحال کے باعث شدید تشویش کا شکار ہیں، سعودی عرب نے امریکی صدر پر سفارتکاری اور کشیدگی میں فوری کمی کو ترجیح دینے پر زور دیا جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایران کے خلاف سخت امریکی فوجی کارروائی کا حامی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق قطر نے آبنائے ہرمز کھولنے کی نئی تجویز پیش کی جس پر ایران نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی، تاہم جہاز رانی کے راستوں کے کنٹرول اور ٹرانزٹ فیس سمیت اہم معاملات پر تاحال اختلافات برقرار ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qQd0XVZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں