لیما (2 اگست 2026): پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا 13 افراد ہلاک ہو گئے مرنے والوں میں 2 پائلٹ بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سیاحوں کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 11 مسافر اور دو پائلٹ سوار تھے، جو تمام ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب طیارہ نازکا لائنز کے قریب پرواز کر رہا تھا۔ مرنے والوں کا تعلق جرمنی، اٹلی اور اسپین سے ہے۔
پیرو کی وزارت ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی تھی، اس کے بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی جانب فائر بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں۔ تاہم حادثے کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ہے۔
واضح رہے کہ نازکا لائنز کے قریب آثار قدیمہ کو ہر سال دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھنے آتے ہیں اور یہ سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام تصور کیا جاتا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/AbDnW9y
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں