نیو یارک (23 ستمبر 2025) فرانس نے فلسطین کو باقاعدہ بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرلیا، ایفل ٹاور پر فلسطین اور اسرائیلی کے پرچم لہرا دیے گئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ امن کا موقع محفوظ رہے، آج ہم امن کی راہ ہموار کرنے کیلئےجنرل اسمبلی میں موجود ہیں۔
صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کو ممکن بنانے کی پوری ذمہ داری ہم سب پر ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ہجرت روکی جائے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے مزید کہا کہ امن پوری دنیا کی فوری ضرورت ہے، امن کا وقت آگیا ہے، ہم امن حاصل کرنے کا موقع کھونے کے قریب ہیں۔
مزید پڑھیں : برطانیہ آسٹریلیا کینیڈا اور پرتگال نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، آسٹریلیا کینیڈا اور پرتگال بھی باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے تاہم فلسطین میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ کینیڈین وزیراعظم مارک کرنی نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ میں پرتگال کے مستقل مشن کے صدر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ پالو رانجل نے کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا پرتگالی خارجہ پالیسی کی بنیادی، مستقل اور اصولی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرتگال دو ریاستی حل کو ہی اس مسئلہ کا واحد راستہ سمجھتا ہے جو ایک منصفانہ اور پائیدار امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MgwNk2b
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں