لندن(19 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر میئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، انہوں نے اپنے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا اور میرے کہنے پر ہی میئر لندن کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میئر لندن صادق خان شاید شاہی ضیافت میں آنا چاہتے تھے لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔
&
TRUMP DOUBLES DOWN ON SADIQ KHAN NOT BEING AT STATE BANQUET
“I didn’t want him there.”
Perfect. pic.twitter.com/FgTwD2s2MW
— Starmer Sycophant (@sirwg202110) September 18, 2025
nbsp;
صادق خان کو امیگریشن کے حوالے سے بھی آفت قرار دیتے ہوئے بولے کہ صادق خان دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک سے ایک ہیں، ہمارے پاس بھی کچھ برے میئرز ہیں، لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر دو روزہ سرکارے دورے پر برطانیہ میں موجود تھے، ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ بھی دیا گیا جہاں شاہی خاندان کے افراد، سیاستدانوں اور امریکا کی ٹیک کمپنیوں سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OUA2X3a
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں