سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمت - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 12 ستمبر، 2025

سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر پر حملوں کی مذمت کی ہے تاہم اعلامیہ میں اسرائیل کا ذکر نہیں کیا گیا۔

سلامتی کونسل کے تمام 15 رکن ممالک بشمول امریکا نے اعلامیے پر اتفاق کیا لیکن اس میں کہیں بھی اسرائیل کا نام نہیں لیا گیا۔ قطر پر حملوں کی مذمت کا اعلامیہ برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تیار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے قطر کےساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں غزہ میں اسیران کی رہائی اولین ترجیح ہونی چاہیے غزہ میں جنگ اور عوامی مصائب کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر کا کردار اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کے مطابق اہم ہے قطر خطے میں ثالثی کےلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے قطر، مصر اور امریکا ساتھ مل کر ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے قطر، مصر اور امریکا کی سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا ہے اور ساتھ ہی فریقین سے امن کا موقع غنیمت جاننے کی اپیل کی ہے۔

ادھر یورپی ارکان نے اسرائیلی وزرا پر پابندیوں کی حمایت کردی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی، یورپی ارکان نے اعلان کیا کہ یورپی کمیشن صدر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزرا بیزلیل اسموٹریج، اتماربن گویرا پر پابندیاں لگائی جائیں۔

علاوہ ازیں یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون معطل کرنے کی بھی توثیق کردی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/eyUzIli

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں