نیویارک/واشنگٹن (21 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے تجارت سے پاک بھارت جنگ روکی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ورجینا میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سات جنگیں رکوا چکا ہوں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کو تجارت کے ذریعے حل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہم ایک بار پھر اس قدر عزت حاصل کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ہم امن معاہدوں کو فروغ دے رہے ہیں اور جنگیں روک رہے ہیں۔ ہم نے بھارت اور پاکستان، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگیں روکیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ "بھارت پاکستان، تھائی لینڈ کمبوڈیا، آرمینیا آذربائیجان، کوسوو سربیا، اسرائیل ایران، مصر ایتھوپیا، روانڈا کانگو، ہم نے ان سب کو روکا اور 60 فیصد جنگیں تجارت کی وجہ سے روکی گئیں۔”
امریکی صدر نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ "میں نے کہا دیکھو، اگر تم لڑو گے تو ہم کوئی تجارت نہیں کریں گے، اور ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، اس کے بعد وہ رک گئے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی ہے، یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، جو روکنا ہوگی، مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکا کو فائدہ ہورہا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0ejgHcC
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں