لیبیا : پناہ گزینوں کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی، 50 افراد ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 17 ستمبر، 2025

لیبیا : پناہ گزینوں کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی، 50 افراد ہلاک

طرابلس : لیبیا کے ساحل کے قریب سوڈانی پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کشتی میں مجموعی طور پر 75 افراد سوار تھے۔ ڈوبنے والوں میں سے 24 افراد کو فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا گیا۔

یہ حادثہ اس خطرناک راستے پر پیش آیا ہے جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھی کم از کم 68 پناہ گزین اور مہاجرین یمن کے ساحل کے قریب ایک کشتی الٹنے سے جاں بحق اور لاپتہ ہوگئے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے کے مطابق صرف گزشتہ سال ہی بحیرہ روم میں کم از کم 2 ہزار 452 پناہ گزین اور مہاجر ہلاک یا لاپتہ ہوئے، جس کی وجہ سے یہ راستہ دنیا کے مہلک ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں انسانی حقوقِ کی تنظیموں نے لیبیا میں تارکین وطن کے ساتھ ہونے والے تشدد، زیادتی اور بھتہ خوری کی بھی نشاندہی کی ہے،جہاں ہزاروں لوگ بدترین حالات میں حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/F792Y81

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں