سعودی عرب : ایک ہفتے میں 25 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 ستمبر، 2025

سعودی عرب : ایک ہفتے میں 25 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں رہائش، کام اور سرحدی سکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے مشترکہ کارروائیوں کے دوران پورے ملک میں 25 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

سعودی حکام نے اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک ہفتے کے دوران 25ہزار533غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ گرفتاریاں 11 سے 17 ستمبر ایک ہفتے کے دوران عمل میں آئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان میں سے تقریباً 21,638 رہائشی قوانین، 4,540 سرحدی سکیورٹی قوانین اور 4,140 کام کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تھے۔

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1,391 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 54 فیصد یمنی اور 45 فیصد ایتھوپیائی شہری تھے۔ دیگر قومیتوں کا تناسب صرف ایک فیصد تھا۔

علاوہ ازیں 31 ایسے لوگوں کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 19افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’32 ہزار 149غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں 29 ہزار 265 مرد اور 2 ہزار 884 خواتین ہیں۔

ان میں ایک ہزار 610 سفری انتطامات کی ہدایت کی گئی جبکہ 13 ہزار375 کو مملکت سے بے دخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرے گا، انہیں ملک کے اندر منتقل کرے گا یا انہیں پناہ یا کوئی اور مدد فراہم کرے گا اسے 15 سال تک قید، دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع اور پناہ گاہ کو ضبط کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Ijsvo8b

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں