لندن (25 اگست 2025): برطانیہ میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، مظاہرین کو دہشت گردی کے قوانین کے تحت حراست میں لیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو ’دہشت گردی‘ کے قوانین کے تحت گرفتار اور حراست میں لیا جا رہا ہے۔
ایکٹوسٹس اور قانونی ماہرین نے برطانوی حکومتی اقدام پر شدید تشویش ظاہر کر دی ہے، انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اختلاف رائے کو خاموش کرنے، آزادئ اظہار کو روکنے اور جائز سیاسی سرگرمی کو مجرمانہ قرار دینے کے لیے ’’عوامی تحفظ‘‘ کو بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
چند دنوں میں غزہ کی 1 ہزار عمارتیں تباہ، سیکڑوں لاشیں ملبے میں موجود
ادھر ڈنمارک کے شہری بھی فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، درالحکومت کوپن ہیگن میں غزہ کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے شہر کے مرکزی حصے میں فلسطینی پرچم بھی لہرائے، اور فلسطینی عوام سے یکجہتی اور آزادی کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، قاتل اسرائیلی آرمی چیف نے حیفہ نیول بیس کا دورہ کیا اور حملے تیز کرنے کی ہدایات کی، انھوں نے کہا نیوی کو زمینی افواج کی مدد اور دفاع کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیلی بمباری میں گزشتہ روز مزید 45 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں، جن میں 20 امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ueLfG9x
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں