بھارتی فوجی کی دوران پرواز قبیح حرکت، ایف آئی آر درج - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 5 اگست، 2025

بھارتی فوجی کی دوران پرواز قبیح حرکت، ایف آئی آر درج

سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ ایس جی 386 کے بورڈنگ گیٹ پر بھارتی فوجی نے اسپائس جیٹ کے ملازمین پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 جولائی 2025 کو پیش آنے والے واقعے میں ایئرلائنز کے چار ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ نمبر ایس جی-386 کے بورڈنگ گیٹ پر ایک مسافر  نے اسپائس جیٹ کے چار ملازمین پر شدید حملہ کیا۔ ہمارے ملازمین کو لاتیں ماریں اور گھونسے مارے گئے اور قطار میں کھڑا کر دیا گیا جس سے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا اور ایک ملازم کے جبڑے میں شدید چوٹ آئی۔

ایئر لائنز کا کہنا تھا کہ اسپائس جیٹ کا ایک ملازم بے ہوش ہو کر زمین پر گر گیا لیکن مسافر بے ہوش ملازم کو لاتیں، گھونسہ اور مارتا رہا۔ اسی دوران ایک اور ملازم اپنے بے ہوش ساتھی کی مدد کے لیے جھکا۔ اس نے اس کو بھی جبڑے پر زور سے لات ماری جس سے اس کی ناک اور منہ سے خون بہنے لگا۔ زخمی ملازمین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے شدید زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک مسافر جو کہ ایک اعلیٰ فوجی افسر تھا، دو کیبن بیگ لے کر جا رہا تھا جن کا وزن 16 کلو گرام تھا، جو کہ 7 کلوگرام کی جائز حد سے دوگنا زیادہ تھا۔ جب اسے شائستگی سے اضافی سامان کے بارے میں مطلع کیا گیا اور لاگو فیس ادا کرنے کو کہا گیا تو مسافر نے انکار کر دیا اور بورڈنگ کے عمل کو مکمل کیے بغیر زبردستی ایرو برج میں داخل ہو گیا جو ایوی ایشن سکیورٹی پروٹوکول کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بعدازاں ایک سی آئی ایس ایف افسر اسے واپس گیٹ تک لے گیا۔ گیٹ پر مسافر کا رویہ اور بھی جارحانہ ہو گیا اور اس نے اسپائس جیٹ کے گراؤنڈ اسٹاف کے چار ارکان پر حملہ کر دیا۔

مقامی پولیس میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور ایئر لائن نے شہری ہوابازی کے قوانین کے مطابق مسافر کو نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اسپائس جیٹ نے شہری ہوا بازی کی وزارت کو ایک خط لکھ کر اپنے ملازم پر قاتلانہ حملے کی اطلاع دی ہے اور مسافر کے خلاف مناسب کارروائی کی درخواست کی ہے۔ ایئرلائن نے ایئرپورٹ حکام سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے پولیس کے حوالے کر دی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/YQwN7iF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں