امریکا کے علاوہ سلامتی کونسل ارکان کا غزہ میں آپریشن کی توسیع کو روکنے کا مطالبہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 28 اگست، 2025

امریکا کے علاوہ سلامتی کونسل ارکان کا غزہ میں آپریشن کی توسیع کو روکنے کا مطالبہ

امریکا کے علاوہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اسرائیل سے غزہ میں آپریشن کی توسیع اور قحط کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائی میں مزید توسیع بند کرے۔

بیان جس پر امریکا نے دستخط نہیں کیے، یہ بھی:

آئی پی سی کے عالمی بھوک کی نگرانی کے نظام کی حمایت کی جس نے غزہ میں قحط کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قحط انسان کا پیدا کردہ بحران ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بین الاقوامی قانون کے تحت پابندی ہے۔

غزہ میں فوری اور غیر مشروط مستقل جنگ بندی اور انکلیو میں قید اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل سے فوری اور غیر مشروط طور پر غزہ میں امداد کی ترسیل پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/31JRa6N

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں