چین نے برازیل پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کو ناقابل برداشت قرار دیدیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 8 اگست، 2025

چین نے برازیل پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کو ناقابل برداشت قرار دیدیا

چین نے امریکا کے برازیل پر عائد 50 فیصد ٹیرف کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی برازیلی صدر کے مشیر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں وانگ ای نے کہا کہ عالمی تجارتی اصولوں کو پامال کر کے دوسروں پر دھونس دینا ناقابل قبول ہے۔

چین نے برازیل پر نافذ 50 فیصد ٹیرف کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے برکس ممالک کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ برازیل پر ٹیرف دباؤ کو غیرقانونی اور ناقابل قبول سمجھتے ہیں برازیل کے وقار اور خودمختاری کی مکمل حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف کے ذریعے دباؤ ڈالنا اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ نےجولائی میں برازیل کی تمام درآمدات پر 50فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے سے برازیل کا جھکاؤ چین کی طرف مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا ٹیرف سیاسی وجوہات پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔

برازیل میں ٹرمپ کے اقدام پر سیاسی و کاروباری حلقوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے ٹیرف کا جواز سابق صدر بولسونارو کے خلاف مقدمات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بولسونارو کو وچ ہنٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے لیے برازیل کو سزا ملے گی۔

چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کو دھونس، دباؤ اور مداخلت کا ذریعہ نہ بنایا جائے، تجارتی پابندیاں ڈبلیوٹی او قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SjLr4WE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں