سیکڑوں مسافروں کو لے جانیوالے بحری جہاز میں بدترین آگ، کتنے افراد بچ پائے؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 جولائی، 2025

سیکڑوں مسافروں کو لے جانیوالے بحری جہاز میں بدترین آگ، کتنے افراد بچ پائے؟

انڈونیشیا میں اتوار کی سہ پہر بحری جہاز کے ایم بارسلونا 5 میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تقریباً 284 کے قریب افراد سوار تھے۔

بحری جہاز کے ایم بارسلونا 5 مقامی لوگوں کو تلاؤڈ جزائر ریجنسی سے شمالی سولاویسی میں مناڈو پورٹ لے جا رہا تھا جب اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 200 سے زائد دیگر کو بچا لیا گیا۔

کئی مسافروں نے خود کو آگ سے بچانے کے لیے خوف کے عالم میں پانی میں چھلانگیں بھی لگا دیں، ان خوفناک مناظر کو کئی مسافروں نے اپنے فون میں قید کر لیا۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ لوگ مدد کے لیے زور زور سے آوازیں لگا رہے ہیں، آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آگ نے پورے جہاز کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور سیاہ دھواں کا ایک غبار آسمان کی طرف اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

قریبی ٹالیس جزیرہ سے گزرنے والی کئی ماہی گیری کشتیوں نے کچھ لوگوں کو پانی سے بچایا اور انھیں اپنی کشتیوں میں ساحل تک لے کر گئے۔

انڈونیشیا کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی جسے بکاملا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس نے اپنے بیان میں کہا کہ "واقعے میں 5افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے دو کی شناخت ہونا باقی ہے، 284 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔”

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انڈونیشیا کی سرچ اور ریسکیو ٹیم نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دی تھیں، اب تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/iSoG3x5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں