ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ایئر انڈیا طیارے کے سینئر پائلٹ کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک پائلٹ ذہنی مسائل کا شکار تھا، ایئر انڈیا نے پائلٹ کی ذہنی صحت کا ریکارڈ تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کردیا، پائلٹ سومیت سبھروال ماضی میں بھی ڈپریشن اور ذہنی مسائل کا شکار رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پائلٹ سبھروال نے تین سے چار سال میں کئی بار میڈیکل چھٹیاں لی تھیں، 2022 ٰمیں والدہ کے انتقال پر چھٹیاں لیں، والد کی دیکھ بھال بھی سبھروال کے ذمے تھی۔
یہ پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، ایئر انڈیا کے سی ای او کا اہم بیان
پائلٹ نے ستمبر 2023 میں میڈیکل ٹیسٹ ہوا، کام پر واپسی کی اجازت دی گئی، پائلٹ ریٹائرمنٹ پر غور کررہے تھے تاکہ بوڑھے والد کی دیکھ بھال کرسکیں۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے صرف تین سیکنڈ بعد فیول کٹ آف سوئچ بند ہوا، فیول کٹ آف سوئچ کیوں بند کیا گیا؟ وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
ٹیلی گراف کے مطابق ایئر انڈیا نے پائلٹ کی ذہنی صحت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے، ٹاٹا گروپ ترجمان نے تصدیق کی کہ میڈیکل ریکارڈ تحقیقات کے لیے دیا گیا ہے، ایئر انڈیا سی ای او کے مطابق حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MwDPpBV
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں