ٹرمپ کی دی گئی ڈیڈلائن کے اعلان پر روس کا ردعمل - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جولائی، 2025

ٹرمپ کی دی گئی ڈیڈلائن کے اعلان پر روس کا ردعمل

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرین امن معاہدے کی ڈیڈلائن کم کرنے کے اعلان پر روس کا ردعمل آگیا۔ ٹرمپ نے یوکرین امن معاہدے کی مدت 50 دن سے کم کر کے 12 دن کر دی ہے۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ امریکی الٹی میٹم جنگ کو مزید طول دیتے ہیں جو امن میں رکاوٹ ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رکھے گا مگر امن کےلیے پُرعزم ہے امن عمل میں روسی مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کا فی الحال کوئی عملی امکان نہیں، امریکا سے تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں مگر عمل سست روی کا شکار ہے، تعلقات میں پیشرفت کیلئے دونوں جانب سے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف پاک بھارت نہیں بلکہ کانگو روانڈا سمیت اب تک 6 بڑی جنگوں کو رکوایا ہے۔ میں ہر جگہ امن کے لیے کوششیں کر رہا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے ہمیں نہیں بلکہ انہیں خود نقصان ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خونی جنگ لڑی جا رہی ہے اور اس جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزار فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ میں یہ جنگ رکوانے کے لیے بھی کوشاں ہوں اور کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے 10 سے 12 روز میں ڈیل ہو جائے۔ اگر جنگ نہ رکی تو پابندیاں اور ٹیرف کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے امریکی ملک مردہ ہو گیا تھا۔ ہم نے اسے پھر سے اٹھایا ہے۔ خوفناک لوگ امریکا میں بھاگے چلے آ رہے تھے، جنہیں امریکا میں داخل ہونے سے روکا ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kBIDfvA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں