امریکا میں بھارتی خاتون چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
امریکی ریاست الینوائے میں بھارتی خاتون کو ٹارگٹ اسٹور سے مبینہ طور پر 1300 ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ویڈیو میں جس میں خاتون کی گرفتاری دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹیج پر موجود ٹائم اسٹیمپ کے مطابق یہ واقعہ اس سال یکم مئی کو پیش آیا۔
ملزمہ اننتا اوولانی ایک اسٹور سے 1300 ڈالر (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا سامان چوری کیا۔
خاتون کی جانب سے 7 گھنٹے سے زیادہ خریداری کرنے کے بعد اسٹور کے عملے کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
ایک خاتون افسر، دو مرد ساتھیوں کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔
ویڈیو میں ملزمہ کو پولیس سے التجا کرتے سنا گیا کہ اس کے پاس ان اشیاء کی ادائیگی کے لیے پیسے ہیں۔
خاتون افسر نے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے آپ شرمندہ ہیں اور ابھی ادائیگی کرنے کو تیار ہیں لیکن آپ پہلے ادائیگی نہیں کرنا چاہتی تھیں لہٰذا مجھے آپ کی آئی ڈی کی ضرورت ہے۔
تاہم خاتون کی بعد سننے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/scPpKIv
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں