یوکرین کا بڑا دعویٰ، روسی سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرا دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 7 جون، 2025

یوکرین کا بڑا دعویٰ، روسی سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرا دیا

کیف: یوکرین کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس نے روس کا سخوئی Su-35 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فوج نے ٹیلیگرام میسنجر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ نے ہفتے کی صبح ایک روسی Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

یوکرینی فوج کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 7 جون، 2025 کو کرسک کی طرف پیش آیا، جب فضائیہ نے ایک کامیاب آپریشن کیا، فوج کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

روسی افواج نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جب کہ روئٹرز آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔


رافیل بنانے والی کمپنی نے ہزیمت کے باوجود بھارت پر پھر بھروسہ کرلیا


یاد رہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے گزشتہ ہفتے 40 سے زائد روسی فوجی طیاروں پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں دسیوں Tu-95 اور Tu-22 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو نقصان پہنچایا گیا تھا یا انھیں تباہ کر دیا گیا تھا، ان طیاروں کو روس یوکرین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/pyPOvC4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں