جنوبی لبنان کے بیت لیف قصبے پر اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کا کہنا ہے کہ نومبر کے بعد سے اسرائیل جنگ بندی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ فوجی تنازع پیدا ہو گیا تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کر دیں گے۔
ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ امید ہے امریکا سیجوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے مذاکرات ناکام اور ہم پر تنازع مسلط کیا گیا تو بلاشبہ دشمن کا نقصان ہم سے زیادہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں تمام امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں ہم نشانہ بنائیں گے ہم بے خوف ہو کر تمام امریکی اڈوں کو میزبان ممالک میں نشانہ بنائیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق جلد ہی امریکا کو جوہری معاہدے کے لیے ایک جوابی تجویز پیش کی جائے گی
وزارت کے ترجمان اسماعیل بغائی نے پیر کو ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران امریکی تجویز سے مطمئن نہیں ہے اور وہ اپنا ورژن ثالث عمان کے ذریعے پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اپنا مجوزہ منصوبہ عمان کے ذریعے دوسری طرف پیش کر دیں گے جسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
بغائی نے کہا کہ امریکی تجویز پابندیوں کے خاتمے کو شامل کرنے میں ناکام رہی ہے جو تہران کا ایک اہم مطالبہ ہے کیونکہ وہ برسوں سے ان کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔
اسرائیل کا غزہ میں امداد پہنچانے والی کشتی پر ڈرونز حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، جوہری فیصلے میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/16RJEmD
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں